Advertisement

نیب میں جلد ایک کیس کھل رہا ہے، قومی خزانے سے ایک خاتون کے چہرے کی سرجری پر 41 کروڑ خرچ کیے گئے، یہ خاتون کون ہیں؟

Advertisements

اداکارہ و ماڈل وینا ملک جو ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کی وجہ سے آج کل خبروں میں ہیں، وینا ملک نے کچھ عرصہ قبل مریم نواز کو نانی اماں بھی قرار دیا تھا، اداکارہ وینا ملک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ”اطلاع ہے کہ نیب میں بہت جلد ایک کیس کھل رہا ہےکہ نواز شریف کے دور میں ایک خاتون کی لندن سے چار مرتبہ چہرے کی سرجری کروائی گئی اور اس کے تمام تر اخراجات جو کہ تقریباً بیس لاکھ پاؤنڈز تھے جو حکومت پاکستان کی

طرف سے دیے گئے تھے۔“وینا ملک کی جانب سے تنقید کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اس پر لیگی کارکنوں کا شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے تین ارب ڈالر واپس کر دیے ہیں، اس بات کا دعویٰ معروف صحافی چوہدری غلام سرور نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے تین ارب ڈالرز واپس کر دیے ہیں اور مزید تین ارب ڈالر واپس کرنے کے لیے تیار ہیں،چوہدری غلام سرور نے کہا کہ وہ بہت ہی ذمہ داری سے یہ خبر دے رہے ہیں کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے غیرملکی دوستوں تین بلین ڈالر دے دیے ہیں،

ان دوستوں کو ہم نے حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے بیچ میں ڈالا تھا، چوہدری غلام سرور نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ جب تک اگلے تین بلین ڈالر نہیں آ جاتے بات آگے نہیں بڑھے گی، معروف صحافی و تجزیہ کار نے کہا کہ یہ پیسے اس لیے دئیے گئے ہیں کہ نواز شریف نے مریم نواز سے کہا کہ میری جیل سے جان چھڑائی جائے، نواز شریف نے کہا کہ میں یہاں مرنے والا ہوں اور تم لوگ اللوں تللوں میں لگے ہوئے ہو۔ چوہدری غلام سرور نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ جو ہمارے غیر ملکی آقا اور دوست بات چیت کر رہے تھے، وہ کیا کر رہے ہیں، میں یہاں پڑا مر جاؤں گا، انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے کہا کہ آپ مجھے مرسی نہ بننے دینے کی بات کرتی ہیں مگر مجھے پتہ نہیں لگ رہا کہ میں کس کی موت مر جاؤں گا، جس پر مریم نواز نے انہیں بتایا کہ تین ارب ڈالر ہماری طرف سے ادا کر دیے گئے ہیں،

اس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ پھر میری ضمانت اب تک کیوں نہیں ہوئی، اس کے جواب میں مریم نواز نے انہیں بتایا کہ مزید تین ارب ڈالر ہمیں جمع کرواناہوں گے تب آپ کی ضمانت ہو گی، چوہدری غلام سرور نے کہا کہ مریم نواز نے بتایا کہ ان تین ارب ڈالر ادا کرنے والوں میں آپ اور میں شامل ہوں، شہباز شریف اینڈ فیملی شامل نہیں ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings