Advertisement

بابر اعظم سپر سٹار بن گئے ،بھارتی میڈ یا نے بھی نوجوان بلے باز کی صلاحیتوں کا لو ہا مان لیا

Advertisements

 نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری نے بابر اعظم کو سپر سٹار بنا دیا ،بھارت سمیت دنیا بھر کے میڈ یا کی شہ سرخیوں میں آگئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا انہیں ویرات کوہلی سے ملا رہاہے۔دنیا بھر کے اخبارات اور میڈیا میں ان کی بیٹنگ کی تعریفیں کی گئی ہیں،بابر اعظم اپنی اس اننگز کو اپنے ون ڈے کریئر کی بہترین اننگز قرار دیتے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنی اننگز کے بار ے میں بتا یا جب پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو وکٹ جو پہلے سے سلو تھی وہ ٹرن ہونا شروع ہو گئی تھی اور اس وجہ سے انہوں نے محمد حفیظ کےساتھ یہ طے کیا تھا کہ کوئی چانس نہیں دینا اور اطمینان سے کھیلنا ہے۔بابر اعظم نے اپنی اس اننگز کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل میں تین ہزار رنز بھی مکمل کیے ہیں۔انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں دس سنچریاں بنائی ہیں جن میں سے آٹھ میں پاکستانی ٹیم جیتی ہے۔اس بارے میں وہ کہتے ہیں کہ جب آپ کی اننگز ٹیم کے کام آئے اور آپ میچ جتوا کر آتے ہیں تو بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے اور اپنے اندر ایک نیا حوصلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings