Advertisement

قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں شہباز شریف نے عمران خان کو ’چھیڑ ‘دیا

Advertisements

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں انہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ دیا، اسپیکرنے سلیکٹڈ کا لفظ کارروائی سے حذف کردیا۔تفصیل کے مطابق اپنے خطاب میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ‘سلیکٹڈ وزیراعظم’ کہتے تھے کہ ڈالر کی قیمت ایک روپیہ بڑھنے سے قومی خزانے پر 100 ارب روپے کا بوجھ پڑتا ہے، 24 گھنٹوں میں ڈالر کی قیمت 7 روپے بڑھ گئی۔شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہنے پرایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی،حکومتی ارکان اپنی نشستوں پرکھڑے ہوگئے۔ اسپیکر نے لفظ ‘سلیکٹڈ’ حذف کرتے ہوئے شہباز شریف کا مائیک بند کر دیا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل جاری ہے۔ وزیرا عظم عمران خان ایوان میں پہنچے تو حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو دیکھتے ہوئے خطاب جاری رکھا۔وزیراعظم نے نشست سنبھالی تو اپوزیشن لیڈر نے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے متعلق ان کا ماضی کا بیان یاد دلاتے ہوئے ان کے بارے ‘سیلیکٹڈ’ کا لفظ استعمال کیا جس پر ایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ حکومتی ارکان نشستوں پہ کھڑے ہوگئے، اسپیکر نے لفظ حذف کیا تو شہباز شریف نے سائیڈ لائن وزیراعظم بول دیا۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings