Advertisement

’ میں آج بھی رنبیر کپور سے محبت کرتی ہوں اور ۔۔۔ ‘ ماورہ حسین کھل کر بول پڑیں

Advertisements

 اداکارہ ماورہ حسین کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کیلئے پسندیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، وہ گاہے بالی ووڈ کے چاکلیٹ ہیرو کیلئے پیغامات دیتی رہی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے رنبیر کپور کیلئے ایک بار پھر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران اداکارہ ماورہ حسین نے رنبیر کپور کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ایک مداح نے اداکارہ سے رنبیر کپور کے بارے میں سوال کیا ’ کیا آپ اب بھی رنبیر کپور کی محبت میں گرفتار ہیں؟‘تو اداکارہ نے اس کے جواب میں انتہائی معنی خیز تصویر پوسٹ کی۔

ایک اور مداح نے ان سے پہلی محبت کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے اپنی رنبیر کپور کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’ یہ لڑکا میری پہلی محبت ہے اور ہمیشہ مجھے اس سے محبت رہے گی۔‘ماورہ حسین نے بالی ووڈ میں فلم ’صنم تیسری قسم‘ میں کام کرنے کو سب سے بڑا تجربہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اس فلم سے بہت کچھ سیکھا۔ اداکارہ نے پاک بھارت میچ کے دوران چلبلے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ملاقات کا احوال بھی بتایا اور انہیں خوش دل قرار دیا۔ خیال رہے کہ اداکارہ ماورہ حسین اس سے پہلے بھی رنبیر کپور کیلئے پسندیدگی کا کھل کر اظہار کرتی رہی ہیں۔ ماضی میں رنبیر کپور نے بھی ماورہ حسین کیلئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جبکہ حال ہی میں ماورہ حسین امریکہ میں رنبیر کپور کے والد اور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی عیادت کیلئے بھی گئی تھیں۔ ماورہ حسین اور رنبیر کپور کے حوالے سے اس وقت بھی سوالات اٹھنا شروع ہوگئے تھے جب ماہرہ خان کی بھارتی اداکار کے ساتھ سگریٹ پینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ ماورہ حسین نے ٹوئٹر پر ان دنوں کچھ ایسے اشعار پوسٹ کیے تھے جن سے سوالات اٹھے اور یہ تاثر ملا تھا کہ شاید ماورہ کو ماہرہ اور رنبیر کپور کے ملنے سے دکھ ہوا ہے۔

ان دنوں ماورہ حسین نے انتہائی دکھی چہرے کی تصویر کے ساتھ ماہرہ خان کی رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد یہ شعر پوسٹ کیا تھا۔اس کی وہ جانے اسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھاانہوں نے ٹوئٹر پر ایک اور خاموش پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہم سب کو یہ سمجھ آجائے تو ۔۔۔

نہ کر بندیا میری میری ، نہ تیری نہ میری

چار دناں دا میلہ دنیا، فیر مٹی دی ڈھیری

رنبیر کپور کے ساتھ ماہرہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگوں کو یہی تاثر ملا کہ شاید ماورہ ساتھی اداکارہ ماہرہ  سے ناراض ہیں لیکن بعد میں یہ بات اس وقت غلط ثابت ہوئی جب دونوں کئی بار ایک ساتھ نظر آئیں۔ اپنے اسی سوال و جواب کے سیشن کے دوران جب ایک مداح نے ماورہ سے ماہرہ کیلئے ایک لفظ ادا کرنے کا کہا تو انہوں نے جس لفظ کا انتخاب کیا وہ تھا ’ محبت۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings