Advertisement

”شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے قصوروار یہ تین لوگ ہیں۔۔۔“ محمد یوسف نے ایسی بات کہہ دی کہ انضمام الحق اور سرفراز احمد بھی سوچ میں پڑ جائیں

Advertisements

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ شعیب ملک کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کرنے کے قصوروار سلیکشن کمیٹی، کوچنگ سٹاف اور کپتان سرفراز احمد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ جب قومی ٹیم نے 2017ءمیں چیمپینز ٹرافی جیتی تو اس وقت بھی ہم نے کہا تھا کہ اب ٹیم میں شامل ایک دو سینئر کھلاڑیوں کی جگہ نئے لڑکے ڈھونڈنے چاہئیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور ورلڈکپ کیلئے بھی شعیب ملک کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا جس کے قصور وار سلیکشن کمیٹی، کوچنگ سٹاف اور کپتان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ سب کے سامنے ہوتا ہے جو اگر ہمیں نظر آتا ہے تو سلیکشن کمیٹی، کوچنگ سٹاف اور کپتان کے بھی سامنے ہوتا ہے۔ ایک کھلاڑی 20 سال سے انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کرکٹ کھیل رہا ہے مگر اس سے وہاں آج تک رنز نہیں ہو سکے۔ یہ کوئی ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ اچھے کھلاڑیوں کو منتخب کریں۔محمد یوسف نے کہا کہ ٹی وی بیٹھے لوگ بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بات کریں اور جن کھلاڑیوں پر تنقید ہوتی ہے انہیں بھی اسے مثبت لینا چاہئے۔ شعیب ملک کا آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں ریکارڈ اچھا نہیں ہے، اگر دبئی یا ابوظہبی، سری لنکا یا بنگلہ دیش میں ورلڈکپ ہوتا تو پھر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کئے جانے کے امکانات تھے کہ وہ سپنرز کو اچھا کھیل لیتے ہیں لیکن جہاں اس وقت ورلڈکپ ہو رہا ہے، وہاں شعیب ملک کو لے کر جانے کے قصور وار سلیکشن کمیٹی، کوچنگ سٹاف اور کپتان ہیں۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings