Advertisement

”اگر بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دو ہفتے دے تو میں ہردیک پانڈیا کو ۔۔“عبدالرزاق نے بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

Advertisements

پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے بھارتی آل راونڈر ہردیک پانڈیا کی بیٹنگ ٹیکنیک میںغلطیاں درست کرنے اور بہتری لانے کیلئے کوچنگ دینے کی پیشکش کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہردیک پانڈیا کی بیٹنگ میں متعد د غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ، یاد رہے کہ عبدالرزاق اپنے دور کے بہترین آل راﺅنڈرز میں شمار ہوتے رہے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 5080 رنز بنائے ۔

عبدالرزاق کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ میں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھارتی کھلاڑی پانڈیا کی بیٹنگ کا جائزہ لیاہے اور اس دوران مجھے ہٹنگ(شاٹس کھیلنے) کے دوران ہردیک پانڈیا کے پیروں کی حرکت ، بیٹ کے سوینگ ہونے اور جسم کے توازن میں مسائل نظر آئے ہیں اور اگر بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے ہردیک پانڈیا کو کوچ کرنے کیلئے دہفتے کا وقت دے تو میں یقینا اسے دنیا کا نمبر 1 ہٹر اور آل راونڈر بنا دوں گا ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہردیک پانڈیا نے 38 گیندوں پر 46 رنز کی اننگ کھیلی تاہم اب بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے صرف ایک میچ میں کامیابی درکارہے جبکہ ان کے ابھی تین میچ باقی ہیں ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings