Advertisement

ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی ہو گئی لیکن کیوں ؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

Advertisements

ملک میں بڑھتی ہوئی ڈالر کی قدر میں اب کمی آنا شروع ہو گئی ہے جس پ عوام شکر ادا کرتے ہوئے سکھ کا سانس لے رہے ہیں ، انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 5 پیسے سستا ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر 164 روپے پر تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مسلسل کمی کا سلسلہ چلتا رہا

اور اب 4 روپے 5 پیسے کی کمی کے بعد 160 روپے پر آ گیاہے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کا کہناہے کہ آج چونکہ بینک میں کاروبارکا آخری روز ہے اور بیرونی ادائیگیاں ہو چکی ہیں جبکہ رواں مالی سال کا بھی آخری روز ہے اس لیے ڈالر اور روپے کی ایڈجسٹمنٹ لازمی ہونی تھی اور وہ ہو گئی ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گی اور روپیہ مستحکم ہو گیا ، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور شام تک اس میں مزید کمی واقع ہونے کا امکان ہے ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings