Advertisement

منی لانڈرنگ کا طریقہ تبدیل ، کروڑوں روپے کی کیا چیز بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی؟ حیران کن خبرآگئی

Advertisements

 کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ٹرمینل سے ساڑھے4کلو سونا بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، حکومت کی جانب سے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی وجہ سے لوگوں نے منی لانڈرنگ کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے اب سونے کی اسمگلنگ شروع کردی ہے ، دبئی سفر کرنے والی 2 خواتین سے سونے کی 32 چوڑیاں اورمرد مسافر سے 2 کڑے برآمد کیے گئے جن کا وزن 4517 گرام ہے جس کی مالیت 3 کروڑ 11 لاکھ روپے ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کلکٹر کسٹمز جے آئی اے ٹی فیروزعالم جونیجو نےبتایا

کہ انہوں نے بتایا کہ ضبط کیا گیا سونا 24 قیراط کاحامل ہے اورعموما استعمال کے لیے جوسونے کے زیورات تیار کیے جاتے ہیں 24قیراط کے حامل نہیں ہوتے، ضبط شدہ سونے میں کھوٹ شامل نہیں،تینوں مسافرایمریٹس ایئرسے دبئی جارہے تھے ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بازیاب کیے جانے والے سونے کے زیورات کا اصل مالک شہر کاایک نامورسونے کا بیوپاری ہے جس نے اپنا سونا دبئی اسمگل کرنے کے لیے تینوں مسافروں کواستعمال کیا۔ذرائع نے بتایا کہ 4 روز قبل بھی جناح ٹرمینل پر تعینات ڈپٹی کلکٹرکسٹمز فیصل خان نے دلہن کے روپ میں دبئی جانیوالی ایک خاتون مسافر سے60تولہ سونے کے زیورات برآمد کیے تھے جن کی مالیت42لاکھ روپے سے زائدہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings