Advertisement

عمران خان نے افغان صدر کو خوشخبری سنادی،افغان مہاجرین کے قیام سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

Advertisements

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت سیفران کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 30 جون 2020 تک توسیع کی گئی جس کی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعہ منظوری لے لی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی کو آگاہ کر دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کی کاوشوں سے 6ماہ کے بجائے ایک سال کی توسیع دی گئی ہے، رواں ماہ سہ فریقی اتحاد مذاکرات کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں ایک سال کی توسیع اہم پیشرفت ہے۔

ایک اور مماثلت ، آج بابر اعظم نے سنچری کی اورناٹ آﺅٹ رہا لیکن 92 میں کون سے کھلاڑی نے یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا؟

پاکستان کیلئے 2019 کے عالمی کپ میں بالکل وہی صورتحال بنتی جارہی ہے جو 1992 کے ورلڈ کپ میں تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ایک بار پھر پاکستان نے 92 والی تاریخ دہراتے ہوئے انہیں شکست سے دوچار کیا ہے لیکن اس میچ میں ایک اور مماثلت بھی سامنے آئی ہے۔ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کا نمبر 33 تھا جبکہ 92 میں دونوں ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ کا 34 واں میچ کھیلا گیا تھا۔ بدھ کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے صرف ایک کھلاڑی بابر اعظم نے سنچری سکور کی اور ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی بالکل یہی صورتحال تھی ۔ 92 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے 167 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا ، اس میچ میں پاکستان کی جانب سے رمیز راجہ نے 119 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کرکٹ کمنٹیٹر بازد خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر 92 اور 2019 کے ورلڈ کپ میں پائی جانے والی مماثلتوں کا بہت ذکر کیا جارہا ہے اور آج کے میچ میں بھی 92 کی تاریخ دہرائی گئی ہے، اگر تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے اور آگے بھی یہی صورتحال رہی تو پاکستان کو روک پانا ناممکن ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings