Advertisement

”افغانستان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں اور بنگلہ دیش ٹیم خطرناک۔۔۔“ وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو مفید مشورہ دیدیا

Advertisements

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ سیمی فائنل کھیلنے کیلئے افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف میچز جیتنا ضروری ہیں اور دونوں ٹیموں کو آسان نہ لیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کے چانسز ہیں اس لئے آئندہ میچز میں جیت کیلئے میدان میں اتریں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے جبکہ بنگلہ دیش بھی خطرناک ٹیم ہے، اس لئے دونوں ٹیموں کے خلاف جیت ضروری ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرنا پڑے گی، ٹیم پہلی گیند سے ہی گیم پر کنٹرول رکھے ہوئے تھی اور کھلاڑی صبح سے ہی مطمئن، پراعتماد اور خوش لگ رہے تھے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings