Advertisement

قوت اور طاقت کا انمول خزانہ، کلونجی کو صبح ناشتے سے قبل اس طریقے کے مطابق استعمال کریں ، فوائد آپ کو دنگ کر دیں گے

Advertisements

حکما نے کلونجی کو جہاں کئی بیماریوں کا شافی علاج بتایا ہے بلکہ اسے جسمانی خصوصیات میں اضافے کیلئے بھی بہترین قرار دیا ہے۔ کلونجی کا استعمال نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے مردانہ قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، کلونجی کولیسٹرول کے خلاف بہترین دوا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق کلونجی دمہ کنٹرول کرنے میں اکثیر ہے جبکہ گلے کے انفیکشن میں بھی فائدہ دیتی ہے۔جسمانی طاقت میں اضافے کیلئے یہاں ایک حیرت انگیز نسخہ بتایا جا رہا ہے ۔ ایک کپ کلونجی کے بیج

، دو چمچ میتھی کے بیج اور ایک چمچ جنگلی نیاز بو کو پیس کر مکس کر لیں اور ہر صبح ناشے میں ایک کھانے کا چمچ یہ سفوف شہد کیساتھ ملا کر کھائیں اور پھلوں اور دودھ کا استعمال کریں، ڈیڑھ ماہ میں آپ اپنے اندر حیرت انگیز تبدیلی محسوس کرینگے۔

میرا شوہر بہت نیک ہے

سیدنا عمرؓ کے پاس کعب اسدی تشریف فرما تھے، ایک خاتون آئی اورآ کر کہنے لگی: امیر المومنین! میرا خاوند بہت نیک ہے، ساری رات تہجد پڑھتا رہتا ہے، اور سارا دن روزہ رکھتا ہے، اور یہ کہہ کر خاموش ہو گئی، عمرؓ بڑے حیران کہ خاتون کیا کہنے آئی ہے؟ اس نے پھر یہی بات دہرائی کہ میراخاوند بہت نیک ہے، ساری رات تہجد میں گزار دیتا ہے اور سارا دن روزہ رکھتا ہے،اس پر کعبؒ بولے: اے امیرالمومنین! اس نے اپنے خاوند کی بڑے اچھے انداز میں شکایت کی ہے، کیسے شکایت کی؟ امیرالمومنین! جب وہ ساری رات تہجد پڑھتا رہے گااور سارا دن روزہ رکھے گا تو پھر بیوی کو وقت کب دے گا؟ تو کہنے آئی ہے کہ میرا خاوند نیک تو ہے مگر مجھے وقت نہیں دیتا۔

چنانچہ عمرؓ نے اس کے خاوند کو بلایا تو اس نے کہا: ہاں میں مجاہدہ کرتا ہوں، یہ کرتا ہوں، وہ کرتا ہوں، حضرت عمرؓ نے حضرت کعبؓ سے کہا کہ آپ فیصلہ کریں، حضرت کعبؓ نے ان صاحب سے کہا کہ دیکھو! شرعاً تمہارے لیے ضروری ہے کہ تم اپنی بیوی کے ساتھ وقت گزارو، ہنسی خوشی اس کے ساتھ رہو اور کم از کم ہر تین دن کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری کرو، خیر وہ میاں بیوی تو چلے گئے،تو عمرؓ نے ابی بن کعب سے پوچھا: آپ نے یہ شرط کیوں لگائی کہ ہر تین دن کے بعد بیوی سے ملاپ کرو؟ انہوں نے کہا: دیکھیں! اللہ رب العزت نے مرد کو زیادہ سے زیادہ چار شادیوں کی اجازت دی، چنانچہ اگر چار شادیاں بھی کسی کی ہوں تو تین دن کے بعد پھر بیوی کا نمبر آتا ہے، تو میں نے اس سے کہا کہ تم زیادہ سے زیادہ تین دن عبادت کر سکتے ہو تین دن کے بعد ایک دن رات تمہاری بیوی کا حق ہے، تمہیں گزارنا پڑے گا، تو دیکھو شریعت انسان کو کیا خوبصورت باتیں بتاتی ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings