Advertisement

”پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے سے روکنے کیلئے بھارت اپنے دو میچ ہار جائے گا “ سابق قومی کرکٹر نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا

Advertisements

سابق قومی کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے سے روکنے کیلئے بھارت جانتے بوجھتے بنگلہ دیش اور سری لنکا کیخلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھائے گا اور میچ ہار جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک ٹورنامنٹ میں اپنے پانچ میچ کھیلے ہیں اور وہ کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے۔ بھارت کے بقیہ میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کیخلاف ہیں جبکہ افغانستان کیخلاف وہ کیسا کھیلے تھے؟ وہ سب نے دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سری لنکا اور بنگلہ دیش کیخلاف ایسا میچ کھیلے گا کہ واردات کا پتہ ہی نہیں چلے گا، 92ءمیں نیوزی لینڈ جان بوجھ کر پاکستان سے ہارا تھا تاکہ وہ اپنا سیمی فائنل اپنے ملک میں کھیلیں۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings