Advertisement

بھاری بھرکم بلوں کیلئے تیار ہو جائیں۔۔۔!!! گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی ، فی یونٹ قیمت کتنی بڑھا دی گئی؟پڑھ کر آپ کے پائوں تلے سے زمین نکل جائیگی

Advertisements

بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے اور اس بار بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ صارفین کو آئندہ ماہ بلوں میں 1 ارب 20 کروڑ اضافی ادا کرنا ہوں گے تاہم کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا، مئی میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 14 پیسے فی

یونٹ رہی، مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 4 پیسے تھی۔اس سے پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ بدھ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 190 فیصد تک مہنگی ہوگی اور دیگرتمام کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمتوں میں 31 فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا، قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا اور حکومت دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings