Advertisement

پاکستان کی شاندار کامیابی پر خواجہ آصف نے نام لئے بغیر ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم کا چہرہ بھی غصے سے لال ہو جائے گا

Advertisements

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں ٹورنامنٹ کی سخت ترین حریف نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر کے پاکستانیوں کے چہروں پر خوشی کھلا دی ہے ،ایسے میں جہاں پاکستانی قوم اپنی ٹیم کو مبارکباد دے رہی ہے وہیں پر حکومتی شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی پاکستانی ٹیم کی جیت پر خوش اور مبارکباد دے رہے ہیں ،ایسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی جیت پر کسی کا نام لئے بغیر ایسی بات کہہ دی ہے کہ وزیر اعظم کا چہرہ بھی غصے سے لال ہو جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی شاہینوں نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی ہے ،پاکستان کی شاندار فتح پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت اہم سیاسی و حکومتی شخصیات قومی ٹیم کی فتح پر مبارکباد کے پیغامات دے رہی ہیں ،ایسے میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے قومی ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’الحمد اللہ گریٹ پرفارمنس ٹیم پاکستان ،جن لوگوں نے پلیئرز اور ٹیم کو گالیاں دیں اور ان بچوں کو حوصلوں کو پست کیا ، اُن کے لئے خصوصا :اب کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو اور ڈوب مرو۔واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل وزیراعظم عمران خان  نے قومی ٹیم کو دیئے جانے والے اپنے مشورے میں کہا تھا کہ کپتان سرفراز احمد کو لازمی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے اور جیت کی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے تجربہ کار بلے بازوں اور بولروں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے کیوں کہ ’’ریلو کٹے‘‘ دباؤ میں اکثر کم ہی پرفارم کرتے ہیں اور آج اسی سوچ کے ساتھ اترنا چاہیے۔وزیر اعظم کے اس ٹویٹ کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کی بجائے انہیں ’’ریلو کٹا ‘‘ کہہ کر ان کے حوصلوں کو پست کر رہے ہیں ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings