Advertisement

بھارتی اوپنر روہت شرمانے ایسا ٹویٹ کر دیا کہ بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ، ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر دی

Advertisements

گزشتہ روز پاکستان نے بابر اعظم اور حارث سہیل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو نہایت اہم میچ میں شکست دے کر باقی ٹیموں کو بھی خبردارکر دیاہے تاہم اس کے علاوہ دوسری جانب بھارتی بلے باز روہت شرما نے ایسا ٹویٹ کر دیا کہ شائقین کرکٹ کے زخموں پر نم چھڑک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اوپنر روہت شرمان نے ٹویٹر پر 2013 میں چیمپئن ٹرافی جیتنے کے موقع پر بنائی گئی ایک یادگار تصویر لگائی تاہم اس کے ساتھ انہوں نے عنوان میں 2013 کی بجائے 2017 کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ،دیکھنے میں تو غلطی بڑی نہیں لگتی لیکن اس کے اثرات بہت گہرے نکلے کیوں کہ 2017 میں فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیتے ہوئے چیمپئن ٹرافی جیت لی تھی ۔ روہت شرما کو اس ٹویٹ کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تاہم بعدازاں نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ انہیں اپنا ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا لیکن تب تک یہ انٹر نیٹ پر وائرل ہو چکا تھا اور صارفین اپنی ناراضگی اظہار کرتے رہے ۔روہت شرما کی غلطی کی نشاندہی سب سریش رائنا نے ٹویٹر پر یہ کہہ کر کی کہ ” یقینا ہم ان یادوں پر زندگی بھر خوش ہوں گے لیکن یہ 2013 کی چیمپئن ٹرافی کی ہے ۔

اس کے علا وہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے کھلاڑی پر خوب تنقید کی گئی ، ایک رہت نامی صارف کا کہناتھا کہ ’’ ابے پاکستان کا کوچ بن گیا ہے کیا ، ہم نے 2013 کی جیتی تھی 2017 کی نہیں۔‘‘

ایک ٹویٹر صارف کا کہناتھا کہ بھائی ہار گئے تھے ہم وہ والی، 2013 ہو گا ،وہ مت یاد دلاو۔‘‘

یہ ٹویٹر صارف تو دل پر ہی لے گئے اور کہا کہ بھائی ہیش ٹیگ ہی درست لگا لیتے کیوں پرانی باتیں یاد دلا رہے ہو۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More