Advertisement

فواد چوہدری نے قومی ٹیم کو ایسے انداز میں مبارکباد دے دی کہ مولانا فضل الرحمن سمیت ساری اپوزیشن جماعتیں سر پکڑ کر بیٹھ جائے گی

Advertisements

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے اور اے پی سی کا اعلامیہ بھی سامنے آ چکا ہے جبکہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر دیا ہے،پاکستانی شاہینوں کی کامیابی پر پورا پاکستان ہی خوش ہے تاہم ایسے میں اپنی تند تیز  گفتگو اور اپوزیشن پر شدید تنقید کے حوالے سے مشہور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے قومی ٹیم کو ایسے انداز میں مبارکباد دی ہے کہ مولانا فضل الرحمن سمیت ساری اپوزیشن جماعتیں سر پکڑ کر بیٹھ جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ملکی سیاست میں آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل تھا ،ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف تحریک چلانے کے لئے اسلام آباد میں 10 گھنٹے تک اکٹھی سر جوڑ کر بیٹھی رہیں دوسری طرف برطانیہ میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے اہم ترین میچ میں سخت حریف نیوزی لینڈ کے خلاف بر سر پیکار تھی اور آخر کار پاکستانی شاہینوں نے کیویز کو چاروں شانے چت کر دیا ۔پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر پاکستانی خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں تو دوسری طرف سیاسی قیادت بھی قومی ٹیم کو مبارکباد کے پیغامات دے  رہی ہے ۔ایسے میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر  پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی کے موقع پر شاہینوں کو مبارکباد دیتے ہوئے بھی اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے سے بعض نہیں آئے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’  ایسی عقلمند اپوزیشن ہے کہ اے پی سی کی تاریخ رکھی اور سوچا تک نہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اہم ترین میچ ہو گا ان کا تماشا کون دیکھے گا؟ اب ایک دوسرے کو تصویریں بھیجیں اور خوش ہوں۔۔۔ مبارک پاکستان ‘‘۔

<blockquote class=”twitter-tweet” data-lang=”en”><p lang=”ur” dir=”rtl”>ایسی عقلمند اپوزیشن ہے کہ APC کی تاریخ رکھی اور سوچا تک نہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اہم ترین میچ ہو گا ان کا تماشا کون دیکھے گا؟ اب ایک دوسرے کو تصویریں بھیجیں اور خوش ہوں۔۔۔ مبارک پاکستان <a href=”https://twitter.com/hashtag/CricketWorldCup19?src=hash&ref_src=twsrc%5Etfw”>#CricketWorldCup19</a></p>— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) <a href=”https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1143950416973049858?ref_src=twsrc%5Etfw”>June 26, 2019</a></blockquote>

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More