Advertisement

عمران خان کو جیل میں بند کرو اور اس پر چھپکلی چھوڑدو ، پھر دیکھنا وہ کیسے ٹھیک ہوتا ہے

Advertisements

 نیب کی ٹیم آصف سابق صدرآصف علی زرداری کو لے کر احتساب عدالت میں پیشی کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر سابق صدر سے صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب چھپکلی سے کون سا وزیراعظم ڈرتا ہے؟جس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ آپ کا موجودہ وزیراعظم ڈرتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم کو ایک دن کے لیے تھانے میں بند کرواور ایک چھپکلی چھوڑ دو پھر دیکھو کیسے ٹھیک ہوتا ہے۔

جب کہ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر حفاظتی ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بدھ کو آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کیسماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے کی۔ نیب کی جانب سے آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری بھی آصف علی زرداری سے ملنے کے لئے عدالت پہنچ گئے۔

Advertisement

Source daily ausaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings