Advertisement

” کچھ لوگ شیر سے لڑ جاتے ہیں کچھ چھوٹے جانور سے ڈرتے ہیں “ احتساب عدالت کے جج نے یہ ریمارکس دیئے تو آصف زرداری نے کیا کہا ؟ کمرہ عدالت میں نہایت دلچسپ مکالمہ

Advertisements

احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کی سماعت کے دوران جج ارشد ملک نے کہا کہ جوبھی گرفتارہو بیمار ہوجاتا ہے،اس پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ایسے بھی ہم کمزور نہیں صاحب، وہ اور لوگ ہوتے ہوں گے جو ڈرتے ہیں، میں نے 13 سال قید تنہائی کاٹی ہے، جج ارشد ملک نے کہا کہ سب لوگ ایسے جیسے نہیں ہوتے ، کچھ لوگ شیر سے لڑ جاتے ہیں کچھ چھوٹے سے جانور سے ڈرتے ہیں، سابق صدر نے کہا کہ وہ تو ہمارا وزیراعظم چھپکلی سے بھی ڈرتا ہے،اس پر جج ارشد ملک نے کہا کہ نوکمنٹس۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کیخلاف احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،جج نے نیب پراسیکیوٹر نے استفسار کیاکہ انورمجید کومنتقل کیاگیایانہیں؟جج کے سوال پرآصف زردرای دوبارہ روسٹرم پرآگئے اور کہا کہ انورمجیدکادل صرف 30 فیصد کام کرتا ہے ،ایسے مریض کو نیب نے پرسوں رات ہسپتال سے اٹھالیا،انورمجید کوصحت بگڑنے پردوبارہ ہسپتال لاناپڑا،سابق صدر نے کہا کہ انورمجیدکو ہسپتال چھوڑکر بیٹے کواٹھالائے،ہمارے نیب والے اتنے اہل ہیں۔جج احتساب عدالت نے کہا کہ جوبھی گرفتارہوبیمارہوجاتاہے،اس پر سابق صدر نے کہا کہ ایسے بھی ہم کمزور نہیں صاحب، وہ اور لوگ ہوتے ہوں گے جو ڈرتے ہیں میں نے 13 سال قید تنہائی کاٹی ہے، جج ارشد ملک نے کہا کہ سب لوگ ایسے جیسے نہیں ہوتے ، کچھ لوگ شیر سے لڑ جاتے ہیں کچھ چھوٹے سے جانور سے ڈرتے ہیں، آصف زرداری نے کہا کہ وہ تو ہمارا وزیراعظم چھپکلی سے بھی ڈرتا ہے،اس پر جج احتساب عدالت نے کہا نوکمنٹس،عدالت نے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings