Advertisement

’ کب تک وسیع تر قومی مفاد کے پیچھے چھپتے رہیں گے؟وقت آگیا ہے کہ ۔۔۔ ‘ مریم نواز نے اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Advertisements

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں ٹھوس فیصلے ہونے چاہئیں ، نیب کی زیر حراست لوگوں کو سیاسی قیدی ڈکلیئر کیا جائے، ہم کب تک وسیع تر قومی مفاد کے پیچھے چھپتے رہیں گے؟وقت آگیا ہے کہ اس وسیع تر قومی مفاد کی اصطلاح کو تبدیل کریں۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اے پی سی میں ٹھوس فیصلے ہونے چاہئیں ، یہ سچ ہے اپوزیشن تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف موثر آواز نہیں اٹھا سکی، عوام کو اپوزیشن سے بہت توقعات ہیں۔ نیب کی زیر حراست لوگوں کو سیاسی قیدی ڈکلیئر کیا جائے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر متفقہ فیصلہ کیا جائے، یہ پہلی اینٹ جب سرکے گی تو جمہوریت کی پیٹھ میں چھراگھونپنے والی حکومت کی بنیادیں ہل جائیں گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم کب تک وسیع تر قومی مفاد کے پیچھے چھپتے رہیں گے؟وقت آگیا ہے کہ اس وسیع تر قومی مفاد کی اصطلاح کو تبدیل کریں، عمران خان اور جعلی حکومت کی نالائقی ونااہلی بری طرح بے نقاب ہوگئی ہے ، نالائقی اور نااہلی کی جو عوامی مہران پر لگ گئی ہے وہ کبھی نہیں مٹے گی ۔احتجاج کے حوالے سے مختلف آپشنز پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگراپوزیشن استعفے دیتی ہے تو اس بارے میں آئین کیا کہتا ہے؟ ن لیگ پنجاب ، پیپلزپارٹی سندھ سے ، فضل الرحمان اور اے این پی پختونخواسے اور اچکزئی بلوچستان سے آکر اسلام آباد بند کردیتے ہیں تو اس پر بھی بات ہونی چاہیے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings