Advertisement

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی حمایت کر دی ، ناقابل یقین خبر آ گئی

Advertisements

پاکستان سمیت ایشیا پیسفک کے 55 ممالک نے اتفاق کُلی سے بھارت کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سالہ رکنیت کیلئے حمایت کر دی ہے جس پر بھارت کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے تمام ممالک کی جانب سے بڑے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے اکبرالدین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا پیسفک گروپ نے بھارت کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو سالہ رکنیت 2021/22کی حمایت کر دی ہے ۔بھارت کے نمائندے کی جانب سے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں ان تمام ممالک کے نام اور جھنڈے شامل ہیں جنہوں نے بھارت کی حمایت کی ۔

پاکستان ، افغانستان ، بنگلہ دیش ، بھوٹان ، چین ، انڈونیشیا ، ایران ، جاپان ، کویت ، کرغزستان ، ملائیشیاء، مالدیپ ، میانمر ، نیپال ، پاکستان ، قطر ، سعودی عرب ، سری لنکا ، شام ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، ویت نام بھارت کی حمایت کرنے والے ممالک میں شامل ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب بھارت کی جانب سے 26 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور بھارتی فضائیہ کے طیارے بالاکوٹ میں پے لوڈ گرانے کے بعد فرار ہو گئے تاہم اگلے ہی روز پاکستان نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھر پور جواب دیا لیکن بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر وہی غلطی دہرانے کی کوشش کی گئی لیکن اس بار بھارت طیارے واپس نہیں جا سکے ۔ دوبارہ سرحدی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے دو طیارے گرائے جس میں ایک پاکستان کی سرحد میں گرا جبکہ دوسرا بھارتی تاہم ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا جسے بعدازاں کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان نے فوری رہا کرنے کا اعلان کیا۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings