Advertisement

”میں جب ہوٹل واپس گیا تو دیکھا کہ میری اہلیہ رو رہی ہے کیونکہ۔۔۔“ سرفراز احمد نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی شرمندہ ہو جائیں

Advertisements

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تو قومی ٹیم کے کھلاڑی بالخصوص کپتان سرفراز احمد شدید تنقید کی زد میں آ گئے اور انگلینڈ میں موجود پاکستانیوں نے بھی ان کیساتھ بدتمیزی کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کر دیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللہ کو گود میں اٹھا رکھا تھا اور ہوٹل میں جا رہے تھے کہ ایک پاکستانی نے انہیں موٹا ہونے کا طعنہ دیا۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مذکورہ شخص نے معافی تو مانگ لی مگر اب سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ہوٹل پہنچے تو ان کی اہلیہ یہ ویڈیو دیکھ کر رو رہی تھیں۔

آئی سی سی انسائیڈر سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ ”جب میں ہوٹل واپس گیا تو میں نے اپنی اہلیہ کو مذکورہ ویڈیو دیکھنے کے بعد روتے ہوئے دیکھا۔ میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ تو صرف ایک ویڈیو ہے، لوگ تو ہمارے پاس آ کر بہت کچھ کہتے ہیں، یہ کوئی بڑی بات نہیں اور ہمیں مضبوط ہونے کی ضرورت ہے، یہ سب زندگی کا حصہ ہے، جب ہم اچھا نہیں کھیلتے تو ہمیں یہ سب کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔“

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings