Advertisement

”پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں جا سکتا ہے یہ اس کی خوش قسمتی ہے اور آج کا میچ۔۔۔“ مصباح الحق نے قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

Advertisements

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں انتہائی ناقص کارکردگی دکھانے کے باوجود بھی سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں روشن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ ”نیوزی لینڈ کو شکست دینے کیلئے پاکستان کو اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی خاص طور پر فیلڈنگ پر توجہ دینا پڑے گی۔ ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستان سیمی فائنل میں جا سکتا ہے اور اسے چاہئے کہ وہ نیوزی لینڈ کیخلاف جاری میچ کو فائنل میچ سمجھے۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”پاکستان کی کارکردگی میں بہتری کی شدید گنجائش موجود ہے اور آج کے میچ میں انہیں اپنی غلطیاں نہیں دہرانی چاہئیں۔ اس کے علاوہ باڈی لینگوئج بھی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے جو آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف میچ میں منفی جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں مثبت تھی۔“

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings