Advertisement

” جب وہ گرم ہوتے ہیں تو بہت زیادہ گرم ہوتے ہیں اس لیے ۔۔“ نیوزی لینڈ کے کھاڑی مچل سینٹنر نے پاکستان کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو خبردار کر دیا

Advertisements

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ” مچل سینٹنر “ نے پاکستانی ٹیم کو ” خطرناک “ قرار دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو خبردار کر دیاہے ، ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے ، جب وہ گرم ہوتے ہیں تو بہت گرم ہوتے ہیں ، اسی لیے انہیں ٹھنڈا کرنے کیلئے ہمیں راستہ تلاش کرنا ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق مچل سینٹنر نے کہا کہ نیوزی لینڈ ’ خطرناک ‘ پاکستان کو ہلکا لینے لینے کی گنجائش نہیں رکھتی جیسا کہ وہ آج سیمی فائنل میں رسائی کیلئے مد مقابل ہونے جا رہے ہیں ۔ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ اس وقت 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے تاہم آج کا میچ جیتنا پاکستان کیلئے بہت اہم ہے بصورت دیگر پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا ۔

ان کا کہناتھا کہ بے شک پاکستان کا یہاں پر ریکارڈ بہت اچھا ہے ، چند برس قبل انہوں نے یہیں پر چیمپئن ٹرافی جیتی تھی اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کامیابی سمیٹی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر ہیں لیکن ہم کسی بھی میچ کو ہلکا نہیں لے سکتے ہیں ۔مچل سینٹنر کی جانب سے پاکستان کے باولنگ اٹیک کی بھی تعریف کی گئی ۔ان کا کہانتھا کہ پاکستان کا باولنگ اٹیک مجموعی طورپر اچھا ہے ان کے پاس بہت اچھے سیم باولرز ہیں جبکہ ساتھ ساتھ سپینرز بھی ہیں ، ہمیں ان کی طاقت کا اندازہ ہے اور میرے خیال میں وہاب ریاض کی ان کی ٹیم میں واپسی پاکستان کیلئے اچھی ثابت ہوئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ محمد عامر نے بہت شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا ہے ۔مچل سینٹنر کا کہناتھا کہ پاکستان نے پہلے انگلینڈ کو ہرایا اور پھر جنوبی افریقہ کو شکست سے دو چار کیا ، جب وہ گرم ہوتے ہیں تو بہت گرم ہوتے ہیں ، درحقیقت ہمیں وہ راستہ تلاش کرنا ہو گا جس سے ہم ان کو ٹھنڈا کر سکیں جب وہ اس طرح گرم ہوتے ہیں ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings