Advertisement

پاکستان میں احتساب کی گہما گہمی ، عرب ممالک نے شریف خاندان کے آگے ہاتھ کھڑے کر دیے

Advertisements

پاکستان میں ان دنوں کرپشن اور احتساب کی گہما گہمی ہے ، نیب ان دنوں فُل ایکشن میں نظر آرہی ہے ۔ ان دنوں جو کیس سب سے زیادہ چرچے میں ہے وہ نواز شریف کیس ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے کہا کہ میں آپ کو بریکنگ نیوز دے رہا ہوں کہ یہ تمام لوگ ممالک اور ادارے جہاں جہاں سے انہیں توقع تھیکہ وہ ہماری جان چُھڑوائیں گے یا این آر او کروائیں گے۔ انہوں نے طیب اردگان تک سے رابطہ کیا،

یہ لوگ سعودی عرب کے پاس بھی پہنچے۔انہوں نے اور ان کے بچوں نے ہر جگہ سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کی اور امریکہ تک کو بیچ میں ڈالنے کی کوشش کی۔ جس پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شریف خاندان کے فکسرز اب بھی مذاکرات کر رہے ہیں اور رابطے کر رہے ہیں۔ اور مجھے لگ رہا ہے کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے، آپ مانیں یا نہ مانیں۔ چودھری غلام حسین نے کہا کہ عرب ممالک نے ان کی مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے پیسے نہ دئے تو پھر پہلے عمران خان جائیں گے اور اس کے بعد یہ لوگ بھی جائیں گے۔ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے یہ لوگ آل پارٹیز کانفرنس ، آل پارٹیز کانفرنس کر رہے ہیں کوئی ان سے جا کر پوچھے کہ یہ لوگ جا کر رات کے اندھیرے میں جا کر ڈیلیں کر رہے ہیں ، یہ لوگ زرداری کو بے وقوف بنا رہے ہیں یا پھر مولانا فضل الرحمان کو ۔طیب ادرگان سے جا کر یہ لوگ رابطے کر رہے ہیں۔

Advertisement

Source daily ausaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings