Advertisement

نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ باﺅلنگ کوچ اظہر محمود میدان میں آ گئے

Advertisements

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی خامی اور خوبیوں سے واقف ہیں جبکہ جیت کیلئے تینوں شعبوںمیں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اظہر محمود نے کہا کہ ورلڈکپ میں ہمارے چانسز ختم نہیں ہوئے اور ہمیں سارے میچز جیتنے ہیں جس کیلئے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی، کوئی کھلاڑی نہیں چاہتا کہ کیچ ڈراپ کرے۔

انہوں نے کہا کہ عامر اور بولٹ ایک طرح کے باﺅلرز ہیں، دونوں کا شمار ٹاپ باﺅلرز میں ہوتا ہے جبکہ حسن علی محنت کر رہا ہے اور صرف ایک اچھی پرفارمنس فارم واپس لائے گی، پچھلے میچ میں شاہین شاہ اچھا کھیلا، ہمیں صرف کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings