Advertisement

Girl Waiting for Husband on Road

Advertisements

 Is there anything that can be done to ensure that your husband will stay … Remember, it’s not proof that he’s cheating, but it’s pretty clear that he’s close, and there should be no waiting on … to infidelity, and it rose 43 percent once the infidelity was under way. … How does this woman seem to make him feel?

ہری پور کی تحصیل سرائے صالح میں غیرت کے نام پر خاتون کے گھر والوں نے جوڑے کو قتل کردیا۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق ضلع لوئر کوہستان کی رہائشی خاتون نے چند ماہ قبل اپنے اہل خانہ کی رضامندی کے بغیر مانسہرہ پولیس کے حاضر سروس کانسٹیبل سے شادی کی تھی۔

تاہم جوڑا اہل خانہ کی جانب سے جان سے مار دینے کے خطرے کے ڈر سے سرائے صالح کے قریب مضافاتی علاقے ڈہری علی خان گاؤں میں منتقل ہوگیا تھا۔گزشتہ شام خاتون جی ٹی روڈ پر اپنے شوہر کا انتظار کررہی تھیں کہ جب ان کے بھائی نے وہاں آکر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، دوسری جانب مقتولہ کے دیگر بھائیوں نے فائرنگ کے مقام سے کچھ دور ایک گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے خاتون کا شوہر بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کار میں موجود دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے۔ادھر سرائے صالح تھانے کے اے ایس آئی صدیق خان جو عدالت میں سماعت کے بعد واپس آرہے تھے انہوں نے سرائے صالح بازار تک پیچھا کرنے کے بعد قتل کرنے والے شخص کو پکڑ لیا تاہم پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔علاوہ ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ بستی شیر خان میں نامعلوم وجوہات پر ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی۔لڑکی کے والد کے مطابق 16 سالہ لڑکی کا گھریلو معاملے پر اپنی والدہ سے جھگڑا ہوا تھا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings