Advertisement

بابر اعوان کو نندی پور کیس میں بری ہونے کے بعد کون سی وزارت ملنے کا امکان ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ، وزارت قانون نہیں بلکہ ۔۔

Advertisements

احتساب عدالت نے بابر اعوان کو نندی پور کیس میں بری کر دیاہے جبکہ راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر د گئی ہے تاہم اب میڈیا میں خبریں گرم ہیں کہ انہیں جلد ہی وزارت ملنے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بابر اعوان کو حکومت کی جانب سے وزارت اطلاعات ملنے کا امکان ہے تاہم بابر اعوان کو وزارت دینے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بابر اعوان کو وزیراعظم کا مشیر برائے پارلیمانی امور لگایا گیا تھا تاہم نندی پور کیس میں نامزد ہونے کے باعث انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ عرصہ قبل وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے وزارت اطلاعا ت کا قلمدان فوادچوہدری سے واپس لیتے ہوئے انہیں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنادیا تھا جبکہ اسد عمر نے کوئی اور وزارت لینے سے انکار کر دیا تھا اور کابینہ سے مستعفیٰ ہو گئے تھے تاہم اب وہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں ۔فواد چوہدری کے بعد وزارت اطلاعات و نشریاتی کی ذمہ داریاں فردوس عاشق اعوان کو دی گئیں تاہم عام انتخابا میں منتخب نہ ہونے کے باعث انہیں وزیراعظم عمران خان کا مشیر تعینات کیا گیاہے ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings