Advertisement

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں موسم کیسا رہے گا؟ وہ خبر آ گئی جو ہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے

Advertisements

 پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں پھر روشن کر لی ہیں اور اب اس کا اگلا مقابلہ 26 جون کو نیوزی لینڈ سے ہو گا جو ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ میں اب ہر میچ جیتنا ہی ضروری ہے اور شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی جیت کیساتھ ساتھ یہ دعا بھی کر رہے ہیں کہ اب کوئی میچ بارش کے باعث متاثر نہ ہو ورنہ سیمی فائنل میں پہنچنا ناممکن ہو جائے گا اور اچھی خبر یہ ہے کہ 26 جون کو نیوزی لینڈ کیخلاف شیڈول میچ بھی بارش کے باعث متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے تاہم قومی ٹیم اگر اگلے تمام میچوں میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہیں گی۔ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کا مقابلہ افغانستان اور بنگلہ دیش کیخلاف ہو گا۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings