Advertisement

امیرِ قطر کی پاکستان آمد کے روز مریم نواز کے پریس کانفرنس کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

Advertisements

امیرِ قطر کی پاکستان آمد کے روز مریم نواز کے پریس کانفرنس کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ جس نے دن قطر کے امیر نے پاکستان آنا تھا اسی دن مریم نواز نے پریس کانفرنس کی جس سے لگ رہا تھا کہ وہ قطر شہزادے کو کوئی پیغام دینا چاہ رہی ہیں۔صابر شاکر کا مزید کہنا تھاکہ کچھ لوگوں نے مریم نواز کی دھواں دھار پریس کانفرنس کا قطر کے امیر کی پاکستان آمد سے جوڑنے کی کوشش کی اور کہا وہ دراصل انہیں پیغام دینا چاہ رہی تھیں کہ دیکھیں ہمارے ساتھ کتنا ظلم و ستم ہو رہا ہے ہمارے لیے کوئی آواز اٹھائیں اور ہمیں بھول نہ جائیں۔خیال رہے مریم نواز نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی ملاقات پر مجھے پیغام ملا کہ 5لوگوں سے زیادہ وہ جن قریبی رشتہ دار ہیں، ان سے زیادہ نہیں مل سکتے، میں اور میرے بچے گئے، شہبازشریف اور ان کی بہن کو نہیں ملنے دیا گیا۔

’’ملک میں احتساب کی لہر چل پڑی ‘‘

نواز شریف اور راجہ پرویز اشرف کے بعد پاکستان کے ایک اور سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ، عدالت نے احکامات جاری کر دیے ۔۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت سات ملزمان پر 2 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نیب کی جانب سے دوران سماعت یوسف رضا گیلانی، انعام اکبر، فاروق اعوان سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں۔ملز مان پراشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے ذریعہ قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزا م ہے۔

Advertisement

Source daily ausaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings