Advertisement

قطری وزیر اعظم کا دیا ہوا پیکج شریف خاندان کےلئے ایک ڈیل تھا،حیرت انگیز انکشافات

Advertisements

 سینئر ملکی صحافی عارف نظامی نے انکشا ف کیا ہے کہ قطری وزیر اعظم کا پاکستان کےلئے پیکج درحقیقت ایک ڈیل اور شریف خاندان کےلئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ قطری وزیر اعظم نے پاکستان کو تین ارب ڈالرز دے دیے ہیں جبکہ مزید دس سے بارہ ارب ڈالرز دیے جائیں گے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھاکہ ڈیل کا 70سے 80فیصد مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ شریف خاندان کیلئے ڈیل سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے عارف نظامی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ معاملات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ قطری حکومت کی جانب سے شریف خاندان کو ریلیف دلوانے کیلئے کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ قطری وزیراعظم کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران اس حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

نوازشریف کو باہر بھیجنا حکومت کیلئے ممکن نہیں: وزیر قانون راجہ بشارت

وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے نوازشریف جب سے جیل گئے ہیں مریم نواز نے ان کے علاج پر واویلا مچایا ہوا ہے ،نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنا حکومت کیلئے ممکن نہیں ۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے مریم نواز کی پریس کانفرنس کے جواب میں کہا نوازشریف کو جتنا ممکن ہوا پنجاب حکومت نے تمام سہولیات فراہم کیں،نوازشریف کے علاج پر شور شرابا اس لئے مچایاجارہاہےکہ انہیں بیرون ملک بھیج دیاجائے ۔ نوازشریف کو عدالت نے جیل میں ڈالا ہے حکومت کسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت انہیں رہا نہیں کر سکتی۔ نواز شریف کو جب بھی علاج معالجہ کی ضرورت ہوگی انہیں ہر صورت دیں گے ۔ الحمرا آرٹس کونسل میں خطاطی کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون و بلدیات پنجاب نے کہانواز شریف کی خواہش ہے کہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک بھیج دیا جائے ، عمران خان ملک کے منتخب وزیر اعظم ہیں، سلیکٹڈ کا لفظ عوامی میندیٹ کی توہین ہے ۔انکا کہنا تھا حکومت کے پاس پنجاب کا بجٹ منظور کرانے کیلئے مطلوبہ اکثریت موجود ہے ۔ راجہ بشارت

Advertisement

Source daily ausaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings