Advertisement

دوسری شادی کے خواہشمندشوہروں کیلئے بڑی خوشخبری ہائیکورٹ کےحکم پر اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

Advertisements

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینا شرعی طور پر ضروری نہیں ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےقبلہ ایاز نے کہا کہ شریعت میں دوسری شادی کرنے کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں لیکن قانون کے مطابق بیوی سے اور مصالحاتی کمیٹیسے اجازت لینا ضروری ہے اور اگراس کی خلاف ورزی ہوئی تو سزا اور جرمانہ تو ہوگا لیکن دوسری شادی برقرار رہے گی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ نے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ

دوسری شادی کیلئے نہ صرف پہلی بیوی کی اجازت حاصل کرنا ہوگی بلکہ مصالحتی کونسل سے بھی منظوری لازم ہے ۔

امیر قطر نے جاتے جاتے عمران خان کی جھولی خوشیوں سے بھر دی، ایسا شانداراعلان کہ پی ٹی آئی حکومت میں نئی جان پڑ گئی

قطر نے پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کردیا۔قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہناہےکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری 9 ارب ڈالر کی ہوگی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی گزشتہ ہفتے دو روزہ دورے پر

پاکستان آئے اس دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئےتھے ۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings