Advertisement

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے کا امکان ہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

Advertisements

گھریلو صارفین کیلئے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد تک اضافے کا امکان ہے ہے جبکہ پٹرولیم ڈویژن نے سمری بھی تیار کر لی ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سمری میں ماہانہ 50 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ نرخ 63 روپے سے 52 فیصد تک اضافے کی تجویز کی گئی ہے جب کہ ماہانہ 100 مکعب میٹر استعمال پر فی یونٹ گیس 242 روپے سے 190.55 فیصد مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس 289 روپے سے 109.46 فیصد جب کہ ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس 463 روپے سے 168.36 فیصد مہنگی کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس 327 روپے سے 41.92 فیصد اور ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال پر فی یونٹ 16 روپے سے ایک فیصد مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 مکعب میٹر تک گیس استعمال پر بل 137 روپے، 100 مکعب میٹر تک گیس استعمال پر بل 647 روپے، 200 مکعب میٹر تک گیس استعمال پر بل 1704 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال پر بل 4406 روپے اور 400 مکعب میڑ گیس استعمال پر بل 865 روپے بڑھنے کا تخمینہ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زیادہ گیس استعمال پر بل 6039 روہے کم ہونے کا تخمینہ دیا ہے جس کی وجہ کچھ ایڈجسٹمنٹس ہیں۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings