Advertisement

عمران خان کو برطانیہ کی وزیراعظم نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے کی دعوت دی لیکن کپتان نے کیا کہہ کر انکار کر دیا ؟ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

Advertisements

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنا سفر جاری رکھا ہواہے تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف ہواہے کہ برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے عمران خان کو بھی میچ دیکھنے کیلئے دعوت دی تھی لیکن پاکستانی وزیراعظم نے معذرت کر لی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو برطانیہ کی وزیراعظم نے ٹیلیفون کر کے میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی لیکن انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا ، میں قوم کا پیسہ اور وقت برباد نہیں کر سکتا ، میں پیسے اور وقت دونوں کا تحفظ کروں گا ۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم لارڈز میں ہونے والے میچ میں پاکستانی شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آصف غفور بھی سٹیڈیم پہنچنے جنہیں دیکھ کر پاکستانی عوام کا جوش دوبالا ہو گیا اور سٹیڈیم میں بھی پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings