Advertisement

حارث سہیل کو پہلے میچ کے بعد کیوں ڈراپ کیا گیا ؟ کپتان سرفراز نے آخر کار خاموشی توڑ دی

Advertisements

قومی ٹیم نے دو روز قبل لارڈز میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنا سفر جاری رکھاہواہے تاہم حارث سہیل کی شاندار پرفارمنس کے بعد ان کو ٹیم سے باہر کرنے پر کئی قسم کے سوالات بھی جنم لے رہیں جن کا جواب بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دے دیاہے ۔ کپتان سرفراز نے پاکستان کرکٹ بور ڈ کیلئے لکھے گئے کالم میں کہا ہے کہ حارث سہیل کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ میچ کے دوران حارث کی اننگ فرق بن گئی ، وہ سخت حالات میں ورلڈ کپ کا صرف دوسرا میچ کھیل رہا تھا لیکن آخری پندرہ اوورز میں جس طرح انہوں نے بیٹنگ کی وہ شاندار تھی ۔

سرفراز احمد کا کہناتھا کہ حارث سہیل میچ کھیلنے کیلئے بے تاب تھا ، اس کی باڈی لینگویج اننگز کے آغاز سے ہی انتہائی مثبت تھی ۔انہوں نے کہا کہ حارث کی کارکردگی یہ سوال ذہن میں لاتی ہے کہ ہم نے پہلے میچ کے بعدحارث کو کیوں ڈراپ کیا؟ یہ اس لیے تھا کیونکہ ہم ایک مخصوص کمبی نیشن کے ساتھ کھیلنا چاہتے تھے، ہم نے ہمیشہ اس کی صلاحیتوں پر یقین کیا ہے لیکن چونکہ ہم مختلف کمبی نیشن کے ساتھ کھیل رہے تھے لہٰذا وہ فائنل 11 میں نہیں تھے۔انہوں نے لکھا کہ حارث مستقبل کیلئے ایک اہم کھلاڑی ہے اور اس میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن اس کا کیریئر فٹنس مسائل سے دوچار رہا ہے، اب مجھے امید ہے کہ یہ اننگز حارث کے کیریئر کو پروان چڑھائےگی۔قومی ٹیم کے کپتان نے کالم میں لکھا کہ ہم نے جنوبی افریقہ کیخلاف بورڈ پر ایک اچھا ٹوٹل سجایا اور اننگز کے وقفہ کے دوران ہم جانتے تھے کہ اگر ابتدائی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تو جنوبی افریقہ پر دباو¿ ڈال سکتے ہیں، ہم یہ بھی جانتے تھے کہ شاداب خان اس پچ پر اہم ہوں گے کیونکہ عمران طاہر کو بھی پچ سے مدد ملی تھی۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings