Advertisement

’’جس دن عمران خان کو کچھ ہو گیا اس دن ہمارے ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے‘‘

Advertisements

 وزیراعظم عمران خان نے جب سے اقتدار سنبھالا ان کو خراب معاشی حالات کا سامنا کرناپڑا۔جس کے بعد یہ تاثر قائم ہونے لگا کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔تاہم ابھی بھی اس ملک میں کئی ایسے لوگ ہیں جو عمران خان کو اپنی امیدوں کا سہارا سمجھتے ہیں اور ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ایسا شخص عمران خان پر بھروسہ کرتا دکھائی دے رہا ہےجو(توتلی زبان ہونے کی وجہ سے ) ٹھیک سے بول بھی نہیں پاتا۔

یہی وجہ ہے کہ مذکورہ نوجوان کا سیاسی شعور دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ویڈیو میں نوجوان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان ملک میں مہنگائی ڈبل بھی کر دے تب بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں،عمران خان کی مہربانی ہے کہ وہ ہمارے ملک میں ہیں۔ اگر وہ ڈبل مہنگائی کریں گے تو ہم ڈبل مزدوری کر لیں گے۔ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے،آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔ نوجوان شخص کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوں کو یہاں سے نکالیں۔عمران خان کو دیکھا ہے کیسے انڈیا والوں کو آنکھ دکھائی ہے۔کیا نواز شریف اور آصف زرداری اس طرح کر سکتا تھا؟۔اگر عمران خان نہ ہوتا تو اب تک بھارت پتہ نہیں کیا کچھ کر چکا ہوتا۔عمران خان کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں، جس دن عمران خان کو کچھ ہو گیا اس دن ہمارے ملک کو کچھ ہو جائے گا۔ اور اس دن ہمارے ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہو 

Advertisement

Source daily ausaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings