Advertisement

”میچ سے پہلے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملا تو وہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے حیران کن انکشاف کر دیا، کس کھلاڑی کو ڈراپ کرنا یقینا مشکل فیصلہ رہا ہو گا؟ بتا دیا

Advertisements

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کیلئے شعیب ملک کو ڈراپ کرنا یقینا مشکل فیصلہ رہا ہو گا مگر ٹیم پہلے اور کھلاڑی بعد میں آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ”میچ سے پہلے وارم اپ سیشن کے دوران میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملا تو وہ پرسکون اور میچ کیلئے بھرپور تیار نظر آئے۔ سرفراز احمد اور مکی آرتھر کیلئے شعیب ملک جیسے کھلاڑی کو ٹیم سے ڈراپ کرنا یقینا مشکل فیصلہ رہا ہو گا مگر ٹیم پہلے اور کھلاڑی بعد میں آتے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”میرے خیال سے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اگر مگر سے نکل کر صرف اور صرف بقیہ میچوں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے کیونکہ تینوں میچ جیت کر ہی سیمی فائنل میں جگہ بنائی جا سکتی ہے۔ حارث سہیل نے پہلی مرتبہ مجھے متاثر کیا ہے بالخصوص جس طرح اس نے بیٹنگ کی، وہ لاجواب ہے۔“

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings