Advertisement

’’اگرسسر کرپٹ ہوتا تو مجھے ایک کنال کا گھر تو بنا کردیتا‘‘ دامادکیپٹن(ر)صفدر کی نوازشریف کے دفاع میں انوکھی منطق

Advertisements

کیپٹن (ر) صفدر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں قسم خدا کی باوضو کھڑا ہوں۔ اکثر دوستوں سے کہتا ہوں کہ اگر میرا سسر نواز شریف کرپٹ ہوتا تو مجھے ایک کنال کا گھر تو بنا کر دیتا۔ میرا سسر کیسا کرپٹ ہے کہ اسکے داماد کے پاس توپورے پاکستان میں ایک گھر بھی نہیں ہے۔دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی نتائج بدلے گئے۔ آج ملک خطرات میں ہےتو طاہرالقادری سکون سے

باہر بیٹھا ہے، نوازشریف اپنی بیٹی کو لیکر آئین کی بالا دستی کیلئے اڈیالہ جیل گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کے بجٹ نے عوام کا سکون چھین لیا ہے۔ آج ہمنہ نکلے تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہے، پاکستان کے آئین، پاکستان کے نظریے اور سرحدوں کو خطرہ ہے، 22 کروڑ عوام کو مریم نواز کے ساتھ نکلنا ہو گا تبھی پاکستان کو بچایا جا سکتا ہے، مریم نواز نے ہتھکڑیاں پہننے کے لیے چوڑیاں پہننا چھوڑ دیاہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings