Advertisement

” حارث سہیل کریز پر تھوڑی دیر بعد ہی تھکے ہوئے نظر آ رہے تھے “ صحافی کے سوال پر کوچ مکی آرتھر نے ایسا زور دار جواب دیا کہ لا جواب کر دیا

Advertisements

پاکستان نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنا سفر جاری رکھا ہواہے تاہم سیمی فائنل میں ممکنہ رسائی کیلئے اچھے رن ریٹ کے ساتھ اگلے تینوں میچ جیتنا بھی لازمی ہے۔یہاں قابل امر بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کو شکست دینے میں حارث سہیل کا بڑا کردارہے جس کا ہر کوئی معترف ہے  لیکن مکی آرتھر سے پریس کانفرنس کے دوران نہایت سخت سوال کیا تو کوچ نے بہترین جواب دے کر بات ہی ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں کامیابی کے بعد کوچ مکی آرتھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس دورا ن ایک صحافی نے حارث سہیل کی اننگ سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” حارث سہیل 30 ویں اوور میں آئے اور وہ 60 سے 70 منٹ وکٹ پر گزارنے کے بعد تھکے ہوئے نظر آئے اور آخری تین اوورز میں تین وکٹیں باقی ہونے کے باوجود صرف 20 رنز ہی بن پائے ؟“۔مکی آرتھر نے صحافی کا سوال سننے کے بعد شدید حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ” آپ حارث کے بارے میں بات کر رہے ہیں ؟ اس نے آج 59 گیندوں پر 89 رنز کی اننگ کھیلی ، پلیئرز کے بارے میں منفی بات کیوں کرتے ہیں ، آج میں نے اب تک کی سب سے بہترین اننگ دیکھی ہے ، برائے مہربانی مثبت رویہ اختیار کریں ۔“اس کے علاوہ کوچ مکی آرتھر نے حارث سہیل کی اننگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، میں سمجھتاہوں کہ وہ ہمارے ٹاپ تھری بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ حارث نے اس کے علاوہ اپنی فٹنس اور فیلڈنگ پر بہت زیادہ توجہ دی ہے اور بہتری لائے ہیں اور آج انہیں اس کا صلہ بھی مل گیا ہے ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings