Advertisement

Pakistan Team Can Reach Semi Finals Easily

Advertisements

Qualification scenarios: How can Pakistan reach World Cup semi-finals?

لندن: ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فتح کی بدولت پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا امکان ایک مرتبہ پھر روشن ہوگیا ہے اور اپنے اگلے تینوں میچز میں کامیابی کی بدولت پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔انگلینڈ کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست اور پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فتح کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا ایک مرتبہ پھر امکان پیدا ہو گیا ہے۔گرین شرٹس نے اب تک ایونٹ میں 6 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ تین میں ناکامی کے ساتھ قومی ٹیم کے 5 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کا اپنے اگلے میچ میں اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کی ٹیم سے مقابلہ ہوگا اور اس میچ میں کامیابی سے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکان کافی روشن ہو جائیں گے کیونکہ گرین شرٹس کا آخری دونوں میچز میں افغانستان اور بنگلہ دیش سے مقابلہ ہو گا۔

سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں میں جگہ بنانے کے لیے کسی بھی ٹیم کو کم از کم 11 پوائنٹس لازمی طور پر حاصل کرنے ہیں اور اپنے بقیہ میچ جیتنے کی صورت میں اس اعتبار سے پاکستانی ٹیم مطلوبہ نمبرز حاصل کر لے گی۔فتح کے علاوہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ہیں لیکن گرین شرٹس کے لیے خوش آئند امر یہ کہ ان دونوں ہی ٹیموں کے آئندہ میچ مضبوط حریفوں سے ہیں۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings