Advertisement

قطر کا پاکستان کو کتنےارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

Advertisements

میر قطر دورہ پاکستان مکمل کر نے کے بعد گزشتہ روز واپس روانہ ہو گئے ہیں تاہم اس موقع پر تین ایم او یوز پردستخط بھی کیے گئے لیکن اب خوشخبری سامنے آئی ہے کہ قطر پاکستان کو سرمایہ کاری اور ڈپازٹ کیلئے تین ارب ڈالر فراہم کر ے گا ۔ قطری نیوز ایجنسی کی جانب سے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ اس سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور قطر کی اکنامک پارٹنر شپ کا حجم 9 بلین ڈالر ہو جائے گا ۔قطر کی جانب سے یہ اعلان امیر قطر کے پاکستان کے حالیہ دورے کے بعد سامنے آیا ہے ۔قطر کی جانب سے فراہم کیے جانے والے تین ارب ڈالر سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قطر پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گا جبکہ اس کے استعمال پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی ، رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی یا ترقیاتی سکیموں پر استعمال ہو سکتی ہے ،وزارت خزانہ قرض کیلئے طریقہ کار طے کرے گی ۔یاد رہے کہ قطر کے امیر جب ایئر پورٹ سے واپس روانہ ہونے لگے تو انہوں نے پاکستان کے چین کی شراکت سے بنائے گئے شاہکار طیارے جے ایف تھنڈر کا معائنہ بھی کیا ۔

Advertisement

Source daily pakistan

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings