Advertisement

ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو اب یہ کام کرنا ہوگامکی آرتھر نے بھی چپ کا روزہ توڑدیا

Advertisements

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا سے جیت کے بعد ہم ورلڈ کپ کی دوڑ میں شامل ہیں لیکن ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو فیلڈنگ میں محنت کرنا ہوگی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جنوبی افریقا سے جیت کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ جیت کے بعد ہم ورلڈ کپ کی دوڑ میں شامل ہیں لیکن ہمیں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں محنت کرکے ٹورنامنٹ میں اچھی پوزیشن پر فنش کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہمارا کمبی نیشن بہترین تھا اور دو تبدیلیوں سے ٹیم کو فائدہ ہوا، محمد عامر ٹورنامنٹ میں متاتر کن بولنگ کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن ہمیں ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو فیلڈنگ میں محنت کرنا ہوگی۔شعیب ملک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شعیب اچھی محنت کررہا تھا لیکن قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔

Advertisement

Source daily ausaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings