Advertisement

پاکستان میں قطر کی کون سی چیز بہت مشہور ہے؟عمران خان کے سوال پر امیر قطر کا تجسس، پھر عمران خان نے ایسا کیا جواب دیا کہ ہر کوئی قہقہے لگانے پر مجبور ہوگیا

Advertisements

نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی صابر شاکر کا امیر قطر کے دورہ پاکستان پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب قطر کے دورے پر گئے تو میں بھی اس ایونٹ کی کوریج کے لیے وہاں موجود تھاوہاں پر میری بہت سارے لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ جب عمران خان کو ڈنر دیا گیا تو اس دوران عمران خان نے قطر کے امیر سے کہا کہ آپکو پتہ ہے پاکستان میں قطر کی سب سے زیادہ کیا چیز مشہور ہے۔ تو قطر کے امیر نے تجسس بھرے لہجے میں پوچھا کہ کیا چیز

مشہور ہے؟تو عمران خان نے کہا کہ ‘قطری خط۔ جس پر وہاں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر لوگ حیران ہو گئے کہ آخر عمران خان اس موقع پر کیا کہہ رہے ہیں تاہم قطر کے امیر نے عمران خان کی اس بات پر قہقہہ لگایا اور یہ بات وہیں ختم ہو گئی۔یاد رے کہ امیر قطر ہفتے کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد آئے تھے اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی ایم او یوز پر دستخط کئے گئےتھے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings