بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے پاکستانی کو شہید کردیا

25

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے واہگہ اٹاری بارڈر کے قریب غلطی سے سرحد پار کر نے والے ایک پاکستانی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والا 19سالہ نوجوان گل فراز ولد محمد سعیدبدھ کی سہ پہر تقریباًساڑھے تین بجے واہگہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر چلتا ہوا بھارتی علاقے میں داخل ہو گیا جس پر بی ایس ایف کے حکام نے اسے للکارا۔گل فراز نے خطرات کو بھانپتے ہوئے وہاں رکنے کی بجائے پاکستانی علاقے کی طرف واپس دوڑ لگا دی لیکن بی ایس ایف حکام نے فائرنگ کر دی جس سے وہ بھارتی علاقے میں ہی گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔