آئی فون 11 خریدنے والے چیخ اٹھے، صرف چند ہفتے استعمال کرنے پر ہی سکرین پر کیا ہونے لگتا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی خریدنے سے پہلے 100 مرتبہ سوچیں گے آئی فون 11 خریدنے والے چیخ اٹھے، صرف چند ہفتے استعمال کرنے پر ہی سکرین پر کیا ہونے لگتا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی خریدنے سے پہلے 100 مرتبہ سوچیں گے

20

آئی فون 11 خریدنے والے چیخ اٹھے، صرف چند ہفتے استعمال کرنے پر ہی سکرین پر کیا ہونے لگتا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی خریدنے سے پہلے 100 مرتبہ سوچیں گے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل آئی فون 11 خریدنے والے اکثر افراد نے ایپل ویب سائٹ کے سپورٹ پیج پر شکایت کی ہے کہ فون کو صرف جیب میں رکھنے پر بھی اس کی سکرین پر بے شمار سکریچ پڑ رہے ہیں جس کے باعث صارف خاصے پریشان ہیں کیونکہ یہ خامی سامنے آنے سے صرف ایک مہینہ قبل ہی آئی فون نے نئی ’لاک سکرین‘ پالیسی بھی متعارف کرائی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق اگر کوئی صارف اپنے آئی فون کی سکرین ایپل سٹور کے علاوہ کسی اور جگہ سے تبدیل کروائے تو اس فون کی لاک سکرین پر ایک وارننگ پیغام نظر آیا کرے گا۔ آئی فون 11 خریدنے والے افراد سکرین پر سکریچ پڑنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی شکایت کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے سکرین پر بے شمار سکریچز کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ” ایپل میری ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی لیکن یہ میرا نیا آئی فون 11 ہے جسے صرف چند ہفتے استعمال کیا، اور جیب میں رکھنے پر بھی بے شمار سکریچ پڑ گئے!“

  • بلاشین نامی صارف نے لکھا ”میں آئی فون 11 پرو میکس کے ایک پہلو سے بہت ہی زیادہ مایوس ہوئی ہوں۔ سکرین پر سکریچ بہت آسانی سے پڑ رہے ہیں۔یعنی اگر آپ کا انگوٹھا سخت یا کھردرا ہے تو یہ سکرین پر سکریچ ڈالنے کیلئے کافی ہے، ہاہاہاہاہا، یہ کیا بکواس ہے“

زازاک نامی صارف نے لکھا ”میں نے آئی فون 6 کے بدلے آئی فون 11 لے لیا ہے۔ سوچ رہا تھا کہ میں نے درست فیصلہ کیا ہے، میرا نیا فون صرف ایک دن پرانا ہے اور سکرین پر ایک سکریچ بھی پڑ گیا ہے۔ میرے پاس آئی فون 7 اور ایک آئی فون 4 بھی ہے جن کی سکرین پر کوئی سکریچ نہیں، نئے آئی فون میں کچھ تو گڑبڑ ہے“