Advertisement

72 گھنٹو ں میں ادویات کی پرانی قیمتیں بحال کرو۔۔وزیراعظم نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا

Advertisements

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں۔اس دوران عمران خان اہم ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کاروائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لایا جائے۔ وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس 3بجے ہو گا۔ واضح رہے اس سے قبل وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن کمپنیوں نے ادویات کی قیمتیں بڑھائی ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور اس کے لیے پورٹل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے صرف چند ادویات ساز کمپنیوں کو قیمت میں 9فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی لیکن دوسری بہت سی کمپنیوں نے ازخود ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 400 فیصد اضافہ کر دیا۔ ادویات میں اضافے کے خلاف عوام بھڑک اٹھی تھی اور لوگوں کا کہنا تھا کہ جان بچانے والی ادویات کو مہنگا کر کے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے لیکن اب پتا چلا ہے کہ کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا ہے اور حکومت نے ان کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور جن کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے حکومت نے پورٹل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جہاں شہری مہنگی ادویات بیچنے والے سٹورز کے خلاف شکایات درج کروا سکیں گے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings