Advertisement

6 سالہ بچی کا پیٹ اچانک پھولنے لگا، ڈاکٹروں نے آپریشن کیا تو اندر سے کیا چیز نکل آئی، دیکھ کر سرجن بھی دنگ رہ گئے، یہ تو سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔

Advertisements

بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک کمسن بچی کے پیٹ سے بالوں کا اتنا بڑا گھچا برآمد کرلیا ہے کہ جس کا وزن اڑھائی کلوگرام سے زائد اور لمبائی ایک میٹر کے برابر ہے۔ میل آن لائن کے مطابق بچی کی عمر چھ سال ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ ’رپنزل سنڈروم‘ نامی نفسیاتی بیماری کی شکار ہے۔ اس بیماری میں مبتلا افراد اپنے بالوں کو نگلتے رہتے ہیں اور یوں یہ بال رفتہ رفتہ بڑی تعداد میں ان کے معدے اور آنتوں میں جمع ہوجاتے ہیں۔

اس بچی کو ایک عرصے سے پیٹ میں شدید تکلیف تھی اور جب اس کا پیٹ پھولنا شروع ہو گیا تو اسے دارلحکومت کے صفدر جنگ ہسپتال لے جایا گیا۔ جب ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کئے تو اس کے پیٹ میں موجود عجیب و غریب چیز کو دیکھ کر انہیں بہت حیرانی ہوئی۔ جب اس بچی کا آپریشن کیا گیا تو ڈاکٹروں کی حیرانی دو چند ہوگئی کیونکہ اس کے معدے اور آنتوں میں بالوں کا تنا بڑا گھچا جمع تھا کہ جس کی مثال پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی تھی۔ کامیاب آپریشن کے بعد بالوں کا یہ گچھا بچی کے پیٹ سے نکال دیا گیا اور اس کی حالت اب کافی بہتر بتائی جاتی ہے۔ میڈیکل تاریخ کے اس عجیب و غریب واقعے کی رپورٹ سائنسی جریدے ’بی ایم جے کیس رپورٹ‘ میں شائع کی گئی ہے ۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings