”اگر ترک صدر پاکستان میں الیکشن لڑیں تو ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی کہیں گے ” ایسا ہی ہے “

11

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ترک صدررجب طیب اردوان بہت مشہور ہیں ، پاکستان میں الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے ، پارلیمنٹ میں اردوان کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے بھی ڈیسک بجائے ، پہلی بار ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے بھی اردوان کو بھر پور داد دی ، پارلیمنٹ میں جس طرح استقبال ہوا اگر اردوان الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک تر ک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ترک تاجر برادری کو ویلکم کرتاہوں ، ترک تاجر برادری کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کئی مواقع ہیں ، پاکستان میں قدرتی مائننگ کے بھی وسیع مواقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں سیاحت کا شعبہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہے ، سیاحت کے شعبے میں ترکی کے تجربے سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ، پاکستان میں بھی سیاحت اور تجارت کے بہترین مواقع ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بھی پاکستان ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ، حکومت ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ کاروبار دوست حکومت ہے ۔