ڈیرین سیمی ٹوئٹر پر خود اردو اور پشتو پیغامات جاری کرتے ہیں مگر کیسے؟ انتہائی دلچسپ انکشاف کر دیا

12
Peshawar Zalmi captain Darran Sammi (C) celebrates with teammates his team's victory over Quetta Gladiators in the final cricket match of the Pakistan Super League (PSL) at The Gaddafi Cricket Stadium in Lahore on March 5, 2017. / AFP PHOTO / AAMIR QURESHI

 ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر اردو اور پشتو زبان میں جاری ہونے والے پیغامات خود تحریر کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”میں اپنے موبائل میں گوگل ٹرانسلیٹر پر انگلش میں پیغام تحریر کرتا ہوں اور جو اسے اردو اور پشتو زبان میں بدل دیتا ہے۔ایک مرتبہ پھر پاکستان میں آنے پر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے کیونکہ یہ ایک زبردست ملک ہے جہاں کرکٹ کھیلنے کا بہت مزہ آتا ہے۔“ ان کا کہنا تھا ”میں آخری مرتبہ 2017ءمیں پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کا فائنل میچ کھیلنے پاکستان آیا تھا اور اب یہ میرے لئے دوسرے گھر جیسا ہے اور یہ میں پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں۔“