عمر اکمل نے ٹرینر کیساتھ بدتمیزی کی یا نہیں؟ پی سی بی نے ناقابل یقین اعلان کر دیا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

7

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل کی ٹرینر کیساتھ بدتمیزی کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ یہ سارا معاملہ غلطی فہمی کی وجہ سے ہوا ہے اور عمر اکمل کی سرزنش کے بعد اس معاملے کو ختم کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران عمر اکمل کی ٹرینر کیساتھ مبینہ بدتمیزی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈائریکٹر ہارون رشید، ڈاکٹر سہیل سلیم اور پی سی بی کی قانونی ٹیم کے ایک ممبر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے گزشتہ روز عمر اکمل سے تحقیقات کے بعد آج انہیں دوبارہ طلب کیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل کی ٹرینر کیساتھ بدتمیزی کے معاملے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور تحقیقاتی کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ یہ سارا معاملہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا۔ عمر اکمل نے اس واقعے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی جس پر ناصرف ان کی سرزنش کی گئی بلکہ ایک سینئر کرکٹر ہونے کے ناطے ان کی ذمہ داریوں کی یاددہانی بھی کرائی جس کے بعد اس معاملے کو رفع دفع کر دیا گیا ہے اور مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔