”سپریم کورٹ نے کہاہے کہ ریلوے کا حال ۔۔“ شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے باہر آ کر بیان جاری کر دیا

16
Federal Minister for Railways, Mr. Shaikh Rasheed Ahmed talking to media Persons after condolence with the Family Members of deceased Railway employee, Rashid at city Railway Colony, Karachi on 14 April 2019

سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران شیخ رشید اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے ۔ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان ریلوے کی شہہ رگ ہے ، جب تک ایم ایل ون نہیں بنے گا ریلوے کی ٹھیک نہیں ہو سکتا ، جو لوگ کہتے ہیں کہ سی پیک دفن ہوگ یا ان کو آج مایوسی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کا مشکور ہوں ، انہوں نے سپریم کورٹ کو ایم ایل ون کی تاریخوں سے آگاہ کیا ، سپریم کورٹ نے کراچی ، لاہور میں ریلوے کی اراضی بیچ کر ریلوے کی حالت بہتر کرنے کی اجازت دی ، ریلوے کا بزنس پلان بھی دیا ہے ، سپریم کورٹ نے کہا کہ ریلوے کا حال بہتر ہو سکتا ہے ۔